Sunday, April 26, 2020

نیو ائیر نائٹ پر نفسانی خواہشات کو ترک کرکے جنّت کی بشارت پائیں



*(نیو ائیر نائٹ پر نفسانی خواہشات کو ترک کرکے جنّت کی بشارت پائیں)*

نیو سال کی آمد پر لوگ جس طرح خوشیاں منانے کا انداز اپناتے ہیں_وہ گناہوں سے بھرپور ہوتا ہے_مثلا_ نیو سال کی خوشی میں فائرنگ کرکے لوگوں کے آرام میں خلل ڈالنا_شراب پی کر دھما چوکڑی کرنا_بائیک کو سلینسر کے بغیر چلا کر شور ڈالنا_میوزک پروگرام رکھنا_ساحلِ سمندر یا تفریحی مقامات پر خوشی کے نام پر گناہوں کا سلسلہ کرنا_وغیرہ وغیرہ یہ تمام امور اللہﷻ و رسولﷺ‎ کی ناراضگی والے ہیں_ اللہﷻ و رسولﷺ‎ کی نافرمانی کو خوشی کہنا_پرلے درجے کی حماقت و نادانی ہے_ اللہﷻ و رسولﷺ‎ کے احکام کی خلاف ورزی کرکے کوئی خوشی خوشی نہیں ہے_بلکہ یہ تو اپنی بربادی پر جشن منانا ہے_اگر خوشی منانا ہی تو وہ طریقہ اپنائیں_جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو_یاد رکھیں خوشی کا موقع ہو یا غم کا_ان مواقع پر اسلامی احکام مسلمانوں پر سے اٹھ نہیں جاتے_ لہذا ایک مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خوشی یا غم کے مواقع پر اپنے آپکو اسلامی احکام سے آزاد سمجھے_شراب خوشی میں پی جاۓ یا غم میں پی جاۓ وہ بہرحال حرام ہی رہیگی_زہر خوشی میں کھایا جاۓ یا غم میں کھایا جاۓ وہ ہلاک کرے گا_ایسے ہی اللہﷻ و رسولﷺ‎ کی نافرمانی خوشی کے موقع پر کی جاۓ یا غم کے موقع پر کی جاۓ_وہ جھنّم میں لے جانے والی ہے_ لہذا خوشی کے نام پر گناہوں کا سلسلہ کرکے جھنّم کی راہ نہ چلیں_بلکہ خوشی منانے کے لیۓ  لاکھ نفس گناہ کرنے پر ابھارے_لیکن آخرت میں ربﷻ کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہوۓ نفسانی خواہش کو کچل دیں_اور جنّت ٹھکانہ بنائیں_اللہﷻ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے_

”واما من خاف مقام ربہ ونھی النفس عن الھوی_فان الجنة ھی المأوی_اور جو رب کی بارگاہ میں کھڑے ہونے سے ڈرے اور نفس کو خواہش سے روکے_اسکا ٹھکانہ جنت ہے_“

No comments:

Post a Comment