Sunday, April 26, 2020

*🏡گھر میں کثرت سے قرآن* *کی* *تلاوت کرنا*


🎀🎀🎀⛺🎀🎀🎀
 *🥀السلام علیکم و رحمۃ اللہ* *وبرکا* 🥀

*🏡گھر میں کثرت سے قرآن*
 *کی* *تلاوت کرنا*

 قرآن گھر کو خوشبو داراور پاک و صاف رکھتا ہے ,اور شیطان کو گھر سے نکال بھگاتا ہے, چنانچہ حضرت ابو موسى'اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
 *نبی کریم ﷺنے فرمایا* :

🔰"قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال سنگترے (نارنجی) کی سی ہے کہ اسکا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے اور خوشبو بھی عمدہ, اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال کھجور کی سی ہے, کہ اسکا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے مگر اس میں خوشبو نہیں ہوتی ,اورقرآن پڑھنے والے منافق کی مثال گل ریحان کی سی ہے کہ اس کی خوشبو عمدہ ہوتی ہے مگر ذائقہ کڑوا ہوتا ہے ,

🔰 اورقرآن نہ پڑھنے والےمنافق کی مثال اندرائن (کے پھل) جیسی ہے کہ اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور اس میں خوشبو بھی نہیں ہوتی "
 ( صحیح بخاری ومسلم)

 *🏡گھر میں سورۂ بقرہ کی* *تلاوت کرنا*

جب آپ یہ محسوس کریں کہ آپ کے گھر میں مشکلات بڑھ گئی ہیں ,آوازیں بلند ہونے لگی ہیں ,اور سرکشی وعناد پیدا ہوگئی ہے تویہ جان لیں کہ شیطان وہاں ضرور موجود ہے ,اسلئے آپ کو چاہئے کہ اسے بھگانے اور دور کرنے کی کوشش کریں ,لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کیسے بھاگے گا, اس سوال کا جواب آپ کو اللہ کے رسول ﷺ دے رھے ہیں ,آپ نے فرمایا

  🌲"ہرچیز کی کوئی چوٹی ہوتی ہے (جو سب سے اوپراور بالاتر ہوتی ہے )اورقرآن کی چوٹی سورۂ بقرہ ہے اور شیطان جب سورۂ بقرہ کی تلاوت ہوتے ہوئے سنتا ہے تو اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جہاں سورۂ بقرہ کی تلاوت ہوتی ہے ".

🌲حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولﷺنے فرمایا
(لا تجعلوابیوتکم قبورا فإن البیت الذی تقرأ فیہ سورۃ البقرۃ لا یدخلہ الشیطان )
"اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ(بلکہ اپنے گھروں کو تلاوت قرآن سے معمور رکھو)کیونکہ جس گھر میں سورۂ بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس گھر میں شیطان نہیں آسکتا "

🔥 *شيطاني آواز سے گھر* *کو پاک رکھنا*🔥

🌼فرمان باری تعالى ہے وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ *بِصَوْتِكَ*

اور ان ميں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکتا ہے بہکالے " (سورۃ اسراء:64)

مجاهد رحمة الله عليہ کہتے ہیں شیطان کی آوازگانا ہے
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا :

🌲 *رسول ﷺنے فرمایا* :

"میری امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جوزنا ,ریشم ,شراب اور آلات موسیقی کو حلال سمجھ لیں گے "(صحیح بخاری)

🌸🌸🌸🎍🌸🌸🌸

No comments:

Post a Comment