Sunday, April 26, 2020

قرآن مجید کو پڑھنے اور حفظ کرنے کا طریقہ


أعوذُ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ
🌸🌼🌸﷽🌸🌼🌸

💓💖قرآن مجید کو پڑھنے اور حفظ کرنے کا طریقہ💖💓

📖 اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا 📖
💫یقیناً فجر کے وقت قرآن کا پڑھا جانا مشہود ہے💫
✨(سورۃ اسراء ۔ آیت 78)✨

گویا فجر کا وقت نماز اور قرأت کے اعتبار سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ رات بھر جسمانی اور ذہنی آرام کے بعد فجر کے وقت انسان تازہ دم ہوتا ہے۔
📚📚📚📚📚📚
تلاوت قرآن کریم جاری رکھیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر عمل کریں: قرآن کریم کی ہمیشہ تلاوت کرتے رہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یقیناً قرآن کریم لگام دار اونٹ سے بھی زیادہ تیز نکل کر  جانے والا ہے۔ اس حدیث کو امام بخاری نے روايت كيا ہے اور آپ صلی اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

عَنْ عَائِشَةَ رضي اﷲ عنها قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اﷲِصلی الله عليه وآله وسلم: الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْکِرَامِ الْبَرَرَةِ، وَالَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيَتَتَعْتَعُ فِيْهِ، وَهُوَ عَلَيْهِ شَاقٌّ لَهُ أَجْرَانِ.

وَفِي رِوايَةٍ: وَالَّذِي يَقْرَأُ وَهُوَ يَشْتَدُّ عَلَيْهِ لَهُ أَجْرَانِ.
متفق عليه و هذا لفظ مسلم.

حضرت عائشہ صدیقہ رضی ﷲ عنھا روایت فرماتی ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قرآن مجید کا ماہر معزز و محترم فرشتوں اور معظم و مکرّم انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ہوگا اور وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہو لیکن اس میں اٹکتا ہو اور (پڑھنا) اس پر (کند ذہن یا موٹی زبان ہونے کی وجہ سے) مشکل ہو اس کے لئے بھی دوگنا اجر ہے۔

”ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہے حالانکہ یہ پڑھنا اس کے لئے سخت مشکل ہو، اس کے لئے دو اجر ہیں۔“

🌴🕋🌴🕋🌴🕋🌴

No comments:

Post a Comment