Sunday, April 26, 2020

ایک سال کے ختم ہونے اور نئے سال کے داخل ہونے میں ایک مسلمان کے لیے مسرت کا پیغام نہیں ہوتا



*ایک سال کے ختم ہونے اور نئے سال کے داخل ہونے میں ایک مسلمان کے لیے مسرت کا پیغام نہیں ہوتا،*

*خوشی کی سوغات نہیں ہوتی بلکہ احتساب کی دعوت ہوتی ہے،محاسبہ نفس کا پیغام ہوتا ہے،*

*اِس میں اس بات کا ایک انسان کو درس ملتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں سوچے کہ وہ کہاں ہے ؟ کیا کررہا ہے ؟ اورکیا کرنا چاہیے تھا ؟*

*یہ محض ایک سال کا جانا اور دوسرے سال کا آنا نہیں ہے بلکہ ہماری زندگی سے ایک سال کم ہوا ہے اور ہم آخرت سے ایک سال قریب ہوئے ہیں ۔*

*ایسے ہی ایک دن آئے گا کہ ہماری زندگی کی آخری گھنٹی بجے گی اورہم ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلے جائیں گے ۔*

*جی ہاں یہ دنیا دارفانی ہے، پانی کا بلبلہ ہے،ہماری زندگی محدود ہے اور یہ روزانہ برف کے جیسے پگھل رہی ہے۔*

*عقلمند وہی ہے جواپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے اورکل قیامت کے دن کی تیاری  شروع کردیتا ہے اوربیوقوف وہ ہے جو اپنی خواہشات کے پیچھے لگا رہتا ہے اوراللہ سے امیدیں باندھے رہتا ہے۔*
اور ویسے بھی یہ انگریزی سال ہے ہم مسلمان ہیں ہمارا اسلامی سال محرم سے شروع ہوتا ہے

"رحمن کے بندے وہ ہیں "جو جھوٹ اور باطل کاموں میں شریک نہیں ہوتے، اور جب بیہودہ کاموں کے پاس سے گزرتے ہیں تو (دامن بچاتے ہوئے) نہایت وقار اور متانت کے ساتھ گزر جاتے ہیں" نیو ائیر نائیٹ کی تقاریب کا با ئیکاٹ کیجئے  . نیوائیر منانا مسلمانوں کا شعار نہیں... .یہ دین اسلام کا حصہ نہیں ہے... یہ کس سے مشابہت ہے؟ "جس نے کسی قوم کی مشابھت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے"
(سنن ابی داود  4031)

لوگ رات بھر جو خرافات کرتے ہیں شراب، جوا، آتش بازی، میوزک کنسرٹ، اور دیگر بے حیائی کے کام عروج پر ہوتے ہیں، مائیں، بہنیں، بیٹیاں جس حال میں بے پردہ گھومتی ہیں یہ سب باعث شرم ہے... کفار کی نقالی کر کے کبھی کوئی بھلائی امت مسلمہ کو نہیں مل سکتی.. اسلام میں ایسے لوگ دیوث(بے غیرت) کہلاتے ہیں جو اپنے گھر والوں میں بے حیائی کو فروغ دیتے ہیں اور ان امور سے منع نہیں کرتے... جو خواتین سج دھج کے اپنا بناؤ سنگھار نا محرموں کو دکھاتی پھرتی ہیں انکے لئے بھی سخت وعید آئی ہے.. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"بد ترین عورتیں وہ ہیں جو (غیر محرم لوگوں کو) بناؤ سنگھار دکھاتی پھرتی ہیں وہ منافق عورتیں ہیں..

جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں انکا انجام کیا ہے؟ "جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے خواہشمند ہیں انکے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے، اللہ سب کچھ جانتاہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے"
سوره :24:النور،آیت:19.

یاد رکھئیے اللہ کی نافرمانی کرکے آپ کبھی خوش نہیں رہ سکتے اور جب اللہ ناراض ہو تو عذاب مقدر بنتا ہے ایسی قوموں کا... اللہ ہم سب مسلمانوں کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے... آمین

No comments:

Post a Comment