Sunday, April 26, 2020

جمعے کے دن کی غلط فہمیاں


♻️Ⓜ️♻️

   🌴🌹 بِسْــــــمِ الْلــّٰــهِ الـْـرَّحْـمـٰــنِ الـْـرَّحِیــمْ 🌹🌴

{اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلَآئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِىِّ. يٰآاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِيْماً}

           {صَلَّى اللّٰهُ عَلَى النَّبِىِّ الْاُمِّىِّ وَسَلِّمْ}

             {جمعے کے دن کی غلط فہمیاں}

⚡ہمارے مذہب میں تمام دن اللہ تبارک و تعالٰی کے عطا کردہ ہیں، مگر جمعہ کا دن ایک خاص اہمیت رکھتا ہے، جمعہ کے دن اللہ تبارک و تعالٰیٰ خاص رحمت اور انعام عطا فرماتے ہیں، اللہ تبارک و تعالٰی نے جمعہ کے فضائل کے بارے میں قرآن شریف میں جمعہ کے نام کی ایک پوری سورۃ سورۃ جمعہ نازل فرمائی ہے !

⚡جس طرح کسی بھی کام یا تہوار کے کچھ مخصوص آداب ہوتے ہیں جمعہ کے دن کے لئے بھی کچھ ایسے اعمال ہیں جن کا ہمیں خاص خیال کرنا چاہئیے، جمعہ کے دن کچھ ایسی چیزیں بھی ہیں جو دھیرے دھیرے ہمارے معاشرے میں ترویج پارہی ہیں، حالانکہ وہ اصولاً غلط ہیں اور ان کی روک تھام کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے !

⚡ہماری غلطی :/ بعض لوگ نماز جمعہ کاہلی اور سستی کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں، حالانکہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ : خبردار ! لوگ جمعہ چھوڑ نے سے رک جائیں یا پھر اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر یہ لوگ غافلین میں سے ہوجائیں گے ! (رواه مسلم 865)

⚡ہماری غلطی :/ خطبہ جمعہ میں شریک ہونے میں غفلت اور سستی سے کام لینا، بعض لوگ خطبہ کے دوران مسجد پہنچتے ہیں اور بعض کا تو یہ حال ہوتا ہے اس وقت مسجد پہنچتے ہیں جب جمعہ کی نماز شروع ہوجاتی ہے !

⚡ہماری غلطی :/ جمعہ کا غسل چھوڑنا، خوشبو کا استعمال نہ کرنا، مسواک کا اہتمام نہ کرنا، اسی طرح جمعہ کے دن اچھے کپڑے زیب تن نہ کرنا !

⚡ہماری غلطی :/ اذان جمعہ کے بعد خرید و فروخت کرنا :/ ارشاد باری تعالیٰ ہے : مومنو ! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے گی تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو اور خرید و فروخت ترک کردو، اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ! (سورۃ الجمعہ آیت نمبر:9)

⚡ہماری غلطی :/ جمعہ کے دن  خطبے  کے وقت نماز پڑھنا یا پھر ادھر ادھر دیکھنا ،بلکہ مودب بیٹھنا ضروری ہے!

⚡ہماری غلطی :/ دو خطبوں کے درمیان چپ چاپ دل میں دعا مانگ سکتے ہیں یہ دن باقی دنوں سے افضل ضرور ہے، وجہ جمعہ کی نماز ہے

⚡ہماری غلطی :/ جمعہ کے دن پہلی اذان کے بعد ہی خرید و فروخت بند کرکے مسجد پہنچنا ضروری ہے، دوسری اذان کے بعد تو ثواب والے فرشتہ رجسٹر بند کرکے اندر چلے جاتے ہے!

⚡ہماری غلطی :/ جمعہ کی نماز صرف مردوں کی ہوتی ہے، عورتوں کی نہیں، عورتیں اپنے اپنے گھروں میں نارمل طریقے سے ظہر کی نماز ادا کریں گی !

⚡ہماری غلطی :/ جمعہ کی نماز میں 2 نہیں بلکہ 14 رکعاتیں ہوتی ہیں، چار سنت ، دو جمعہ کے فرض ، چار سنت ، دو سنت ، دو نفل ، یہ کل 14 رکعاتیں ہوئی!

⚡اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں اور پوری امت مسلمہ کو جمعہ کی فضیلت اور اہمیت کی سمجھ عطاء فرمائے اور جمعہ کے دن میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ! آمین یارب العالمین۔

🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰

No comments:

Post a Comment